نماز میں رومال استعمال کرنا

فتویٰ نمبر:888

سوال: السلام علیکم!فلو میں نماز کے دوران نیپکن(رومال) استعمال کرسکتے ہیں ؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

اگر نماز ميں فلو یعنی ناک سے پانی بہہ رہا ہوتو بہتر ہے کہ رومال یا کسی کپڑے سے پونچھ لیا جائے ، اگر زمین پر ناک کا پانی گرے تو ظاہر ہے کہ جائےنماز آلودہ ہوگی ،مگر چونکہ یہ اضطراری فعل ہے، اس لئے ناجائز یہ بھی نہیں ہے ، لہذا رومال یا کسی کپڑے سے صاف کرنا اولی ہے، فقہاء کے یہاں اس کی صراحت موجود ہے:

’’ ظھر من أنفہ ذنین في الصلاۃ فمسحہ أولی من أی یقطر منہ علی الأرض ‘

۔(فتاوی ھندیہ:١/ ١٠٥)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:15 محرم 1440ھ

عیسوی تاریخ:26ستمبر2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں