عام موزوں پہ مسح کرنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

فتویٰ نمبر:877

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم!

عام موزوں پہ مسح کر کے تو نماز نہیں ہوتی لیکن اگر ہم مسجد جائیں اور امام کو موزے پہنے ہوئے دیکھیں تو کیا ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں اپنی انفرادی نماز پڑھ لیں ؟

(یہاں عام طور پر لوگ عام موزوں پہ مسح کرتے ہیں)

والسلام

سائل کا نام:احمد 

پتا :سعودیہ عرب

⏩الجواب حامدۃو مصلية⏪

جمہور علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ وہ باریک موزے جن سے پانی چھن جاتا ہو، یا وہ کسی چیز سے باندھے بغیر پنڈلی پر کھڑے نہ رہتے ہوں یا ان میں میل دو میل مسلسل چلنا ممکن نہ ہو، ان پر مسح جائز نہیں ہے، اور چونکہ ہمارے زمانہ میں جو سوتی، اونی اور نائیلون کے موزے رائج ہیں وہ باریک ہوتے ہیں، ان میں مذکورہ اوصاف نہیں پائے جاتے، اس لیے ان پر مسح کسی حال میں جائز نہیں ہے

اس زمانہ کے سوتی، اونی اور نائیلون کے موزوں پر کسی بھی مجتہد کے مسلک میں مسح جائز نہیں ہے اور ایسے موزوں پر مسح کرنے والے شخص کا وضوء کسی بھی مسلک (حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی وغیرہ) میں صحیح نہیں ہے اور جب وضو درست نہیں تو ایسے شخص کے پیچھے نماز بھی درست نہیں ہے 

چونکہ آپ کے ملک میں عام موزوں پہ مسح کرنے کا رواج ہے تو اس عرف کو دیکھتے ہوئے امام کو موزے پہنے ہوئے دیکھیں تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے کے بجائے انفرادی نماز پڑھیں ،اور اب تک جو نمازیں موزوں پہ مسح کرنے والے امام کے پیچھے پڑھی ہیں اندازہ لگا کر ان کا اعادہ کرلیں ۔

(مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند)

ولا یجوز المسح علی الجورب الرقیق من غزل أو شعر بلا خلاف ولو کان ثخینا یمشي معہ فرسخًا فصاعدا فعلی الخلاف (البحر الرائق: 1/192، ط دیوبند) 

فإن کانا رقیقین یشفّان الماء لا یجوز المسح علیھما بالإجماع (بدائع: 1/83/ ط زکریا دیوبند) البتہ اگر کپڑا اتنا موٹا ہو جس میں مذکورہ اوصاف ہوں تو اس کے موزوں پر مسح کرنا اور ایسا کرنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہوگا۔

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم : بنت سبطین عفی عنھا

قمری تاریخ:20ذوالحجہ 1439

عیسوی تاریخ:31اگست 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں