فتویٰ نمبر:869
سوال: کیا جگہ کی تنگی کے سبب غسل کھڑے ہوکر کیا جاسکتا ہے.
والسلام
سائلہ کا نام: بنت عبداللہ
الجواب حامدۃو مصلية
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے واضح ہے کہ دوران غسل بھی ستر کا لحاظ رکھنا چاہیے اور یہ کھڑے اور بیٹھے دونوں صورتوں میں ممکن ہے. بیٹھ کر غسل کرنا زیادہ باعث ستر ہونے کی وجہ سے اولی و افضل ہے.
“فی اعلاءالسنن:
عن ابن عباس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:ان اللہ ینھاکم عن التحری فاستحیوا من ملائکۃ اللہ الذین لا یفارقونکم الاعند ثلث حالات: الغائط والجنابۃ والغسل فاِذا اغتسل احدکم بالعراء فلیستتر بثوبہ او جذمۃ حائط او ببعیرہ رواہ البزار الخ”
(ج۱,ص۱۲۶)
لیکن اگر جگہ ہی اتنی تنگ ہو کہ بیٹھ کر غسل کرنے میں مشکل پیش آتی ہو تو کھڑے ہوکر غسل کرنے میں بالکل بھی کوئی حرج نہیں.
واللہ اعلم
بقلم: بنت یعقوب
قمری تاریخ: ۲۲ ذوالحجہ ۱۴۳۹
عیسوی تاریخ: ۳ ستمبر ۲۰۱۸
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
➖➖➖➖➖➖➖➖
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
📩فیس بک:👇
https://m.facebook.com/suffah1/
====================
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇
===================
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
===================
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: