غسل جنابت کے بعد منی کے قطرے نکلنا

فتویٰ نمبر:823

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

اگر مرد نے عوت سے ہمبستری کی،پھر عورت نے غسل کیا اور غسل کرنے کے بعد عورت کو ڈسچارج ہو تو عورت دوبارہ غسل کرے یا وضو کرے؟

والسلام

سائل کا نام:فرح

پتا:کراچی

الجواب حامدۃو مصلية

عورت نے شوہر سے ہمبستری کے فورا بعد غسل کیا اور غسل کے بعد عورت کی منی کے قطرے نکلے تو دوبارہ غسل کرنا ضروری ہوگا اور اگر مرد کی منی کے قطرے نکلے تو غسل واجب نہ ہوگا۔

اور اگر پیشاب کرلینےیا سو جانے یا کچھ دور چل لینے کے بعد غسل کیا پھر منی کے قطرے نکلے تو عورت کی اپنی منی کے نکلے تب بھی دوبارہ غسل واجب نہیں ہوگا۔

”ان المجامع اذا اغتسل قبل ان یبول او ینام ثم سال منہ بقیة المنی من غیر شھوة یعید الاغتسال عندھما خلافا لہ فلو خرج بقیةالمنی بعد البول او النوم او المشی لا یجب الغسل اجماعا،“(البحر الرائق،١|١٠٣)

”فلو اغتسلت فخرج منھا منی،ان منیھا،اعادت الغسل لا الصلاة،والا لا،“(الدر المختار)قال ابن عابدینؒ:(قولہ:والا لا):ای وان لم یکن منیھا بل منی الرجل،لا تعید شیئا،وعلیھا الوضوء….الخ.“(رد المحتار،١|١٦٠،ابحاث الغسل)

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم :بنت شاھد عفی عنھا

قمری تاریخ:٢٠ذی الحجہ،١٤٣٩ھ

عیسوی تاریخ:١ستمبر،٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں