کرسی پر بیٹھ کے نماز پڑھنا

موضوع:فقہ الصلوة

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم

مجھے یہ پتا کرنا ہے کہ میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتی ہوں مگر صرف سجدے کے وقت ،باقی قیام رکوع نیت سب کھڑے ہوکر کرتیہوں،مگر آجکل میرے پیروں کی تکلیف بہت بڑھ گئی ہے تو ایسی صورت میں کیا قیام کی رخصت ہے ؟کیا میں بیٹھ کر پوری نماز پڑھ سکتی ہوں ؟

والسلام

سائل کا نام:شگفتہ پروین

الجواب حامدۃو مصلية

ماشاءاللہ! آپ عزیمت پر عمل کرتی رہیں کہ کھڑے ہوکر قیام اور رکوع کیا اور صرف سجدہ کرسی پر کیا ۔ اب تکلیف کی شدت کی وجہ سے مکمل نماز بیٹھ کر پڑھنا چاہتی ہیں سو آپ کے عذر کے مطابق آپ کے لیے کرسی پر بیٹھ کر نماز، پڑھنا بلاکراہت جائز ہے۔

“اگر قیام پر قدرت ہے، لیکن گھٹنے کمر میں شدید تکلیف کی وجہ سے سجدہ کرنا طاقت سے باہر ہو، یا وہ شخص جو زمین پر بیٹھنے پر قادر ہے، مگر رکوع وسجدہ پر قدرت نہیں رکھتا ، تو یہ حضرات زمین پر بیٹھ کر نماز ادا کریں، کرسیوں کو استعمال کرنا کراہت سے خالی نہیں، البتہ اگر زمین پر کسی بھی ہیئت میں بیٹھنا دشوار ہو تب کرسی پر نماز ادا کی جاسکتی ہے‘‘۔ (ماہنامہ دار العلوم دیوبند، جلد ۹۵، شمارہ: ۶، رجب ۱۴۳۲ھ جون۲۰۱۱ء)

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم : بنت سبطین عفی عنھا

قمری تاریخ:٢٢ذوالقعدہ ١٤٣٩

عیسوی تاریخ:٤اگست ٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم صاحب

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں