لیدرکی جیکٹ پہننے کا حکم

سوال:لیدر (کھال / چمڑا) کی جیکٹ یا جوتا جس کا پتا نہ ہو کہ کس جانور کے لیدر سے بنا ہے، شاید کہ وہ سور کے لیدر سے بنا ہو، پہننا کیسا ہے؟

علی معاویہ، کراچی-

الجواب حامدۃ و مصلیۃ

پہن سکتے ہیں، صرف شبہ کی وجہ سے پہننا ناجائز نہ ہو گا-

“وَمِنْ اللِّبَاسِ الْمُعْتَادِ: لُبْسُ الْفَرْوِ وَلَا بَأْسَ بِہِ مِنْ السِّبَاعِ کُلِّہَا وَغَیْرِ ذَلِکَ مِنْ الْمَیِّتَةِ الْمَدْبُوغَةِ وَالْمُذَکَّاةِ وَدِبَاغُہَا ذَکَاتُہَا مُحِیطٌ، وَلَا بَأْسَ بِجُلُودِ النَّمِرِ وَالسِّبَاعِ کُلِّہَا إذَا دُبِغَتْ أَنْ یُجْعَلَ مِنْہَا مُصَلًّی أَوْ مِنْبَرُ السَّرْجِ مُلْتَقَطٌ.”

(ردالمحتار:9-505)

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ محمود الحسن

صفہ آن لائن کورسز

6-1-2018

18-4-1429

اپنا تبصرہ بھیجیں