سوال:دجال کے تعلق سے ہمارے اکابر میں سے کسی کی کوئی مستند کتاب ہے؟ وہ کون سی ہے؟
عبد الملک، کراچی-
جواب:آپ تحفة القاری شرح صحیح بخاری (موٴلفہ: حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند)اور تحفة الالمعی شرح ترمذی (موٴلفہ: حضرت موصوف مد ظلہ العالی)سے دجال سے متعلق احادیث کا ترجمہ اور تشریح کا مطالعہ کریں نیز علامات قیامت اور نزول مسیح(موٴلفہ: حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ ،ص 101-145) کا بھی مطالعہ کریں۔
واللہ الموفق
اہلیہ محمود الحسن
صفہ آن لائن کورسز
19-12-2017
30-3-1439