نماز عشاء اول وقت میں پڑھنا

سوال:عشا کی نماز اول وقت ادا کرنا کیا خلاف سنت ہے؟ اس کے بارے میں بتائیں، کرم ہوگا۔

فتویٰ نمبر:303

الجواب حامدۃ و مصلیۃ

خلاف سنت تو نہیں ہے؛ لیکن بہتر اور مستحب یہ ہے کہ نماز عشا تہائی رات تک موٴخر کی جائے بالخصوص سردی کے موسم میں۔ البتہ اگر تہائی رات تک موٴخر کرنے میں نمازیوں کی کمی کا اندیشہ ہو تو عشا کا وقت شروع ہو جانے کے بعد اول وقت میں پڑھ لینے میں بھی حرج نہیں۔ 

“و تاخیر عشاء الی ثلث اللیل قیدہ فی الخانیۃ و غیرھا بالشتاء، اماالصیف فیندب تعجیلھا فان اخرھا الی ما زاد علی النصف کرہ لتقلیل الجماعۃ”

الدرالمختار (2-26)

واللہ تعالیٰ اعلم

اہلیہ محمود الحسن

صفہ آن لائن کورسز

6-11-2017

اپنا تبصرہ بھیجیں