مسجد عائشہ کو میقات بنانا

ہم دونوں میاں بیوی حرم شریف میں ہیں كيا مسجد عائشہ کو ہم دونوں میقات بنا کر عمرہ کر سکتے ہیں؟ یہاں کسی نے بتایا کہ وہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ کے عذر کی بنا پر تھا اور صرف عورت کا میقات بن سکتا ہے؟ 

سائلہ : ماریہ

فتویٰ نمبر:308

الجواب بعون الملک الوھاب 

مسجد عائشہ(تنعیم) مرد و زن دونوں کے لیے نزدیک ترین میقات ہے.

وأما من كان أهله في الميقات أو داخل الميقات إلى الحرم فميقاتهم للحج والعمرة الحل الذي بين المواقيت والحرم حتى لو أخّر الإحرام إلى الحرم جاز لأنه جاز لهم الإحرام من دويرة أهلهم وميقاتهم للعمرة الحل فيخرج الذي يريد العمرة إلى الحل من أي جانب شاء وأقرب الجوانب التنعيم وعنده مسجد عائشة رضي الله عنها

 المحيط البرهاني (413/3) إدارة القرآن

واللہ اعلم بالصواب 

اہلیہ ڈاکٹر رحمت اللہ 

صفہ آن لائن کورسز 

21-9-2017ء 

30-12-1438ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں