دَمہ کے مرض میں مفید غذائیں 

دمہ ایک ایسا مرض ہے جو نہایت پریشانی اور تکلیف کاباعث بنتاہے۔ پھیپھڑوں کو ہوا دینے والی نالیاں چھوٹے چھوٹے پٹھوں سے ڈھکی ہوتی ہیں۔ ان پٹھوں میں نقص ہونے کے باعث جو سانس لینے میں تکلیف اور گلا سائیں سائیں کرتاہے اسے دمہ کہتے ہیں۔

ذیل میں بیان کردہ اشیاء باقاعدہ طور پر استعمال کرنے سے دمہ کے مرض میں کافی بہتری آ سکتی ہے –

۱۔چھوہارا

چھوہارا سینے اور پھیپھڑوں کو قوت دیتاہے۔ بلغم اور دمہ میں مفید ہے۔اسکے علاوہ کھجور بھی دمہ میں کھاسکتے ہیں۔

۲۔کافی

دمہ کا دورہ پڑنے پر گرم کافی بغیر دودھ اور چینی کے پینے سے آرام آتاہے۔

۳.گاجر

گاجر اور گاجر کارس دمہ میں مفید ہیں۔گاجر،چقندر اورکھیرا کارس پینے سے دمہ میں فائدہ ہوتاہے۔

۴۔انجیر

دمہ میں جب بلغم کی شکایت ہوتو انجیر کھانا مفید ہے۔ اس سے بلغم نکل جاتاہے۔ اورمریض کو فوری آرام آجاتاہے۔

۵۔انگور

دمہ میں انگور کھانا مفید ہے۔اگر تھوک میں خون بھی آتا ہوتب بھی انگور کھانے سے فائدہ ہوتاہے۔

۶۔میتھی

ایک گلاس پانی میں چار چمچ میتھی ابال لیں۔ جب آدھا رہ جائے تو چھان کر نیم گرم ہی پی لیں۔

۷۔لہسن

لہسن دمہ کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے ۔ایک کپ گرم پانی میں دس قطرے لہسن کارس ،اور دو چمچ شہد ملاکر روزانہ صبح پینا دمہ کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ لہسن کی ایک کلی،بھون کر تھوڑا سانمک ملا کر دوبار کھانے سے سانس میں فائدہ ہوتاہے۔

۸۔گڑ

سردیوں میں گڑ اور سیاہ تل کے لڈو کھانے سے دمہ میں آرام آتاہے۔ اگر دمہ نہ بھی ہوتو ان کا استعمال ہر شخص کو کرنا چاہئے تاکہ محفوظ رہیں۔

۹۔ہلدی

دمہ میں روزانہ تین بار پانچ گرام پسی ہلدی گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں الرجک،سانس کے امراض میں مفید ہے۔

۱۰۔اسپغول

چھ مہینے تک لگاتار روزانہ دو بار اسپغول لینے سے سب طرح کے سانس کے امراض دور ہوجاتے ہیں۔

۱۱۔شہد

دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض شہد کے استعمال سے دور ہوجاتے ہیں۔شہد پھیپھڑو ں کوقوت دیتاہے۔پیاز کا ر س شہد میں ملا کر لینے سے فائدہ ہوتاہے۔صرف شہد بھی لے سکتے ہیں۔

۱۲۔جَو

دمہ میں چھ گرام جو اور چھ گرام مصری پیس کر صبح شام گرم پانی سے کھالیں۔

۱۳۔تلسی

دمے میں تلسی کے پتوں کارس،شہد، ادرک کارس،پیاز کارس ملاکر لینے سے فائدہ ہوتاہے۔بچوں کو سانس کی بیماری میں تلسی کے پتوں کارس اور شہد ملاکردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں