دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:60
کینگرو ” جانور حلال ہے یا حرام ؟ یہ جانور آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے ۔
زرافہ ” جانور حلال ہے یا حرام ؟
یہ جانور ٹانگوں والا جانور ہے جس کی لمبی گردن ہوتی ہے ۔
الجواب حامداومصلیا ً
1۔2) کینگرو اور زرافہ دونوں حلال جانور ہیں کیونکہ ہماری معلومات کی حد تک
(الف) ان دونوں جانوروں کی حرمت کی کوئی صریح دلیل موجود نہیں ہے ۔
(بٰ) علوم حیوانات کے ماہرین کی تصدیق کے مطابق یہ دونوں جانور گھاس خود ہیں۔
(ج) اب تک ان دونوں جانوروں س کے گوشت خور یا درندہ ( ذی ناب من السبع) ہونے کا ثبوت نہیں ملا ۔
(د) کینگرو اورزرافہ کا جلالہ ( گندگی کھانے والا ) ہونا بھی ثابت نہیں ہے ۔
(ہ) اصولی طورپر بھی یہ دونوں جانور “طیب ” ہیں ،”خبائث ” میں داخل نہیں ۔ ( تبویب :1505/70،71 بتصرف)
نوٹ : کینگرو اورزرافہ کے شرعی حکم کے بارے میں ہم نے جامعۃ الرشید کراچی کا شعبہ ” شریعہ ڈیپارٹمنٹ حلال فاؤنڈیشن ” سے رابطہ کیا ان کے تحقیق کے مطابق بھی یہ دونوں جانور حلال ہیں،تحقیق کی کاپی جواب کے ساتھ منسلک ہے ۔
الفتاوی الھندیۃ ۔ ( 5/289)
الموسوعۃ العربیۃ العالمیۃ
الاشباہ والنظائر ۔ حنفی ( 1/87)
البحر الرائق ، دارالکتاب الاسلامی ۔ ( 6/9)
حیاۃ الحیوان الکبریٰ۔ ( 1/379)
واللہ سبحانہ وتعالیٰ ا علم بالصواب
سبحان اللہ بن محموددیروی
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی
10/شعبان المعظم/1437ھ
18 مئی /2016
پی ڈی ایف فائل میں فتویٰ پڑھنے کےلیے لنک پر کلک کریں :
https://www.facebook.com/groups/497276240641626/552767021759214/