سوال
میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا جانوروں کا پایہ اس کے اوپر کی تہ کو جلانے کے بعد کھایا جا سکتا ہے؟ میں نے کسی سے سنا ہے کہ اگر ہم پائے کے اوپر کا حصہ نہ ہٹائیں بلکہ صرف بالوں کو جلا دیں جب کہ اس میں بالوں کی جڑیں رہ جاتی ہیں، اس لیے اس کا کھانا مکروہ ہے یا حرام ہے؟ براہ کرم اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
جواب
بالوں کی جڑیں رہ جانے کی وجہ سے کھانا مکروہ یا حرام نہیں ہوا، فقہائے کرام رحمہم اللہ نے چمڑے کو گوشت کے مثل جائز قرار دیا ہے جب کہ چمڑے میں بالوں کی جڑیں بھی رہتی ہیں۔