الکوحل ملی اشیاء کا حکم

فتویٰ نمبر:548

سوال ہم جو چیزیں روز مرہ استعمال کرتے ہیں جیسا کہ ٹوتھ پیسٹ (دانت منجن)اورصابن وغیرہ، ان میں بہت سارے کیمیکل ہوتے ہیں، ان کیمیکلوں میں صنعتی ’’الکوحل‘‘ بھی ہوتا ہے جو پیٹرولیم سے یا کھجور یا انگور سے بنایا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسی چیزیں استعمال کر سکتے ہیں کیا؟

جواب :جب تک مذکورہ اشیا میں انگور اور کھجور سے بنے ہوئے حرام الکوحل کی آمیزش شرعی تحقیق سے ثابت نہ ہو، اس وقت تک ان کے استعمال پر حرام ہونے کا حکم نہیں لگایا جا سکتا۔ 

مفتیان: شریعہ ڈیپارٹمنٹ، حلال فاؤنڈیشن

 

اپنا تبصرہ بھیجیں