حشرات الارض کو جلا کر مارنا

مچھر مکھی مارنے کے لئے آجکل ایک آلہ ملتاہے جسمیں یہ جل کر مرتے ہیں ،اس طرح کا آلہ استعمال کرنا کیساہے؟

اَلْجَواب حَامِدَاوَّمُصَلِّیا 

مچھر، مکھی اور دوسرے حشرات الارض کو مارنے کے لیے جو الیکٹرک آلے ہیں ان میں حشرات الارض کو پکڑ کر نہ ڈالا جائے اگر وہ خود اس آلے میں آکر جل جائیں یا کرنٹ لگنے سے مر جائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں

الدرالمختار:٧٥٢/٦

ولا يحرقها وفي المبتغى يكره إحراق جراد ونمل وعقرب،ولا بأس باحراق حطب فيها نمل 

شاميه:٧٥٢/٦

قوله يكره احراق جراد أي تحريما و مثل النمل البرعوث ومثل العقرب

فقط والله اعلم بالصواب

بنت ابراهيم

دارالافتاء جامعة السعيد

نرسري كراتشي

١١جمادى الأولى ١٤۳۸

١٠فرورى٢٠١٧

اپنا تبصرہ بھیجیں