فتویٰ نمبر:679
سوال:شوہرغصہ میں بیو ی کو کہے کہ َ:” تو آزاد ہے ” تو اس سے ایک طلاق رجعی واقع ہوگی یا بائن؟
الجواب حامدة ومصلیة:
صورت مسئولہ میں یہ الفاظ کنایہ میں سے ہیں لہذا اگر شوہر نے
طلاق کی نیت کی ہے تو اس آدمی کی بیوی کو ایک طلاق بائن واقع ہوجائے گی، اوراگر نیت نہیں تھی توطلا ق و اقع نہیں ہوگی
“الکنایات لا تطلق بھا قضاء الا بنیة اؤ بدلالة الحال قولہ قضاء قید بہ لانہ لا یقع دیانةبدون النیة,ولو وجدت بدلالة الحال فوقوعہ بواحدةمن النیةاو دلالة الحال انما ھو فی القضاء فقط”
(الدر المختار مع ردالمحتار:۳/ ۲۹۶ ,باب الکنایات,سعید)
فقط واللہ اعلم بالصواب
اہلیہ مفتی فیصل
صفہ آن لائن
10رجب1438ھ
8اپریل2017