سوال :کیافرماتے ھیں علمائے کرام مفتیان عظام کہ ایک شخص پر سجدہ سہو لازم آیا مگر وہ بھول گیا وقت پر یاد آئے تو نماز واجب الاعادہ مگر وقت گزرنے کے بعد پھر قضاء واجب نہیں
سوال یہ ہے کہ یہ مسئلہ اسی طرح ہے؟
فتویٰ نمبر:227
الجواب باسم ملھم الصواب
جی ہاں ! مسئلہ یہی ہے کہ وقت گزر جانے سے سجدہ سہو ساقط ہوگیا لہذا اب قضا واجب نہیں۔لیکن توبہ واستغفار ضروری ہے.
“اعلم ان الوجوب مقید بما
ا ذا کان الوقت صالحا حتی ان من علیہ السہو فی صلاة الصبح اذا لم یسجد حتی طلعت الشمس بعد السلام الاول سقط عنہ السجود”
ردالمحتار (2-79)
واللہ اعلم بالصواب.
اہلیہ محمود الحسن
دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز.
5 جمادی الاولی 1438 ھ. 3-2-2017ء