تمباکو کمپنی میں کام کرنے کا کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الملک الوھاب
تمباکو کھانا مکروہ ہے اس لیے اس کی کمپنی میں کام کرنا جبکہ تمباکو کے خرید و فروخت سے براہ راست تعلق ہو کراہت سے خالی نہیں اگرچہ آمدنی جائز ہو گی. اور اگر کمپنی میں حساب وغیرہ کا کام ہے تو کوئی حرج نہیں.
وصح بیع غیر الخمر و مفادہ صحۃ بیع الحشیشۃ والا فیون الخ ( رد المحتار مع الدر : ۶/۴۵۴)
و يمنع من بيع الدخان و شربه (رد المحتار ٥/٢٩٥)
’ إن ما قامت بہ المعصیۃ بعینہ یکرہ بعینہ تحریما و إلا فتنزیھا فلیحفظ توفیقا ‘‘ (الدر المختار علی ھامش رد المحتار : ۵/۲۷۷)
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
اہلیہ ڈاکٹر رحمت اللہ
صفہ آن لائن کورسز
٨جمادى الأولى ١٤۳۸
٧فرورى٢٠١٧