سوال : گھر میں نماز باجماعت کیسے ادا کریں گے – اور اگر خاوند جماعت کرواتا ہے تو کیا بیوی خاوند کے ساتھ کھڑی ہوسکتی ہے؟
فتویٰ نمبر:230
الجواب حامداو مصلیا
شوہر کا بغیر کسی عذر کے فرض نماز گھر میں پڑھنا مکروہ ہے البتہ اگر کوئی عذر ہوتو پڑھنا درست ہے. ایسی صورت میں شوہر کا گھر میں جماعت کرانا بہتر ہے. اپنی اہلیہ کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھنا بھی جائز ہے مگر اس دوران وہ دونوں ساتھ کھڑے نہ ہو بلکہ بیوی تھوڑی سی پیچھے ہٹ کر یا پچھلی صف میں کھڑی ہو.
کما فی الشامیہ : )) قولہ وخصه الزيلعی– الخ) (الی قولہ ) وقال المرأة اذا صلت مع زوجھا فی البیت ، ان کان قد مھا حذاءقدم الزوج لا تجوز صلاتھما بالجماعة ، وأن کان قدما ھا خلف قدم الزوج الا انھا طویلة تقع رأس المرأة فی السجود قبل رأس الزوج جازت صلاتھما لان العبرة للقدم.
( ج 1 ، ص 567)
والله اعلم بالصواب
اہلیہ مولانا حسن شیخ
صفہ آن لائن کورسز