فتویٰ نمبر:718
استفتاء: کیا سسر کی وراثت میں بہو کا حصہ ہے? میں صرف حوالے کی وجہ سے پوچھ رہا ہوں عربی حوالہ دیجیے ۔
الجواب حامدۃ ومصلیۃ
قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں جن کے حصے بیان ہوئے ہیں وہ صرف بارہ ہیں:
۱: باپ
۲: دادا
۳: ماں شریک بھائی
۴: شوہر
۵: بیوی
۶: بیٹی
۷: پوتی
۸ حقیقی بہن
۹: باپ شریک بہن
۱۰ ماں شریک بہن
۱۱: ماں
۱۲ دادی ۔
اس لیے ان کے علاوہ کسی کو میراث میں حصہ نہیں ملے گا ۔
الفروض المقدرۃ فی کتاب الله تعالی
واصحاب السھام اثنا عشر نفر اربعۃ من الرجال: وھم الاب، والجد الصحیح وھو الاب وان علا، والاخ لام واب، والزوج، وثمان من النساء وھن: الزوجۃ، والبنت وبنت الابن وان سفلت، والاخت لاب وام، والاخت لاب وام، والاخت لام، والجدۃ الصحیحۃ۔
السراجی فی المیراث: ص: ۹
فقط والله خیرالوارثین
بنت محمد منصف
دارالافتاء جامعۃ السعيد
۳ جمادی الاولی
۲۰۱۷ ۔۲۔۱