انسان کا جسم اسلام میں ایک قابلِ احترام چیز ہے اور اس میں بے مقصد کا ٹ چھانٹ گناہ ہے لیکن اگر خود جسمِ انسانی کی حفاظت اور علاج کے لیےاس کی ضرورت پڑ جائے تو اجازت ہے۔
آپریشن سےولادت:
نفاس ہر اُس خون کو کہا جاتا ہے جو بچے کی ولادت کے بعد رحم سے آئے چاہے بچہ فطری طریقےسے پیدا ہو یا آپریشن کے ذریعے۔اب اگر آنے والا خون رحم سے ہوتو نفاس شمار ہوگا اور اگر آپریشن کی جگہ سے خون آتا ہو تو وہ نفاس نہیں بلکہ زخم کاخون ہے،اس میں عورت پر روزہ نماز لازم ہوں گے۔
آپریشن کے دوران نمازیں:
آپریشن کے دوران بےہوشی کی وجہ سے مریض کی جونمازیں رہ جاتی ہیں ہوش میں آنے کے بعد ان کی قضا لازم ہے۔
آپریشن کے ڈاکٹر:
آپریشن کےدوران نمازکےلیےجانے کی وجہ سےمریض کی جان کو خطرہ ہو توڈاکٹر کےلیے آپریشن سے فارغ ہوکرنمازاداکرنے کی گنجائش ہے تاکہ مریض کی جان بچائی جاسکے۔