پان سگریٹ بیچنے والے کی کمائی کا حکم

فتویٰ نمبر:477

سوال: گٹکا بیچنے والے کی کمائی کا کیا حکم ہے ؟

الجواب حامداومصلیا

پان،گٹکا،نسوار،سگریٹ اور مین پری کی خرید و فروخت فی نفسہ جائز ہے البتہ مضرصحت ہونے کی بناء پراحتیاط بہتر ہےاور مذکورہ اشیاء کے کاروبار سے حاصل شدہ آمدنی بذات خود حرام نہیں لہذا ایسے افراد کے گھر کھانے کی گنجائش ہےاور یہی حکم ملازمت کا ہے تاہم اگران میں سے کسی کے بیچنے پر حکومت کی طرف سے پابندی ہے تو اس کو بیچنا جائز نہ ہوگاکیونکہ مباح امور میں حکومت کے قانون کی پابندی کرنا ضروری ہوتا ہے اس بناپراس جائز قانون کی خلاف ورزی کا گناہ بھی ہوگا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں