مسجد کی تعمیر کے لیے بازار اور محلوں میں جاکر پیسے مانگنا کیساہے

سوال:کیا مسجد کی تعمیر کے لئے بازاروں اور محلوں میں جا کر پیسے مانگنا جائز ہے؟

الجواب حامداومصلیا
بہتر عمل نہیں ہے اس سے علماء و دینداروں کی اہانت ہوتی ہے، البتہ علاقہ اور محلہ والوں کو بھی خود سے چاہئے کہ وہ مسجد کی ضروریات کا مکمل خیال رکھیں، اور ضرورت کے وقت اس کو بنانے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ احادیث میں آیا ہے کہ اگر کوئی اللہ کیلئے مسجد بناتا ہے تو اللہ اس کیلئے جنت میں گھر بناتا ہے

صحيح مسلم – (4 / 2287)
مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ، بَنَى اللهُ لَهُ فِي الْجَنَّةِ مِثْلَهُ

سنن النسائي – (2 / 361)
عن عمرو بن عبسة
أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من بنى مسجدا يذكر الله فيه بنى الله عز وجل له بيتا في الجنة

 
 
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں