خوشبو لگانے سے روزہ کا حکم

سوال: کیا خوشبو لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

فتویٰ نمبر:163

الجواب حامدًا ومصلّياً

خوشبو سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ اگر دھوئیں والی خوشبو ہو جیسے اگربتی یا لوبان وغیرہ اور اس دھوئیں کو جان بوجھ کر اندر لے جایا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

============
المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة – (2 / 642)
والغبار والدخان وطعم الأدوية، وريح العطر، إذا وجد في حلقه لم يفطره؛ لأن التحرز عنه غير ممكن.
============
فتاوى قاضيخان – (1 / 102)
كذا إذا دخل الدخان أو الغبار أو ريح العطر أو الذباب حلقه لا يفسد صومه
============
والله أعلم بالصواب
محمدعاصم عصمہ اللہ تعالی

اپنا تبصرہ بھیجیں