وقف شدہ عیدگاہ کی زمین پرمتولی کی اجازت سےمسجدبنانےکا حکم

        سوال:کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین دریں مسئلہ کہ ہمارےمحلہ میں ایک پرانی عیدگاہ ہےجوکہ  موجودہ آبادی سےقبل شہرسےباہرتھی اب آبادی کےاندرآچکی ہے اہل محلہ  اس کوپانچ وقتہ باجماعت نماز کیلئےمسجد بناناچاہتےہیں کیا واقف کی وفات کےبعد اس کےورثاء کی اجازت سےاس مذکورہ جگہ کومسجد بناناجائزہے؟ مسجدبنانےکےبعد اس میں عید نمازپڑھنےسےنمازِعید کےثواب میں کوئی کمی واقع ہوگی یانہیں ؟    

فتویٰ نمبر:156

الجواب حامدا   ومصلیا

  واضح رہےکہ جب کوئی شخص اپنی زمین یااورکوئی شئی کسی خاص مصرف کومتعین کرکےاسی مصرف میں استعمال  کیلئےوقف کردےتووہ موقوفہ شئی جب تک اسی مصرف میں استعمال ہوسکتی ہواس کو اس میں ہی استعمال کرناشرعاًضروری ہوتاہے(۱)

شرعی طورپراس کو کسی اورمصرف میں استعمال کرنےکی  اجازت نہیں ہےاورنہ ہی کوئی شخص یاجماعت اس کے مصرف اوروقف کی حیثیت کوبدلنے کاشرعاًمجاز ہے۔(درمختارمع الشامیۃ ص:۴۳۳ج:۴)

چونکہ شرعی حیثیت کےاعتبارسےمسجد اورعیدگاہ کاطریقہ استعمال اورشرعی احکام باہم مختلف  ہیں، لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ عیدگاہ کومسجد بناکرمسجد کے استعمال میں لینا شرعاً درست نہیں ہے

التخريج

(۱)حاشية ابن عابدين- (4 / 433)

قَوْلُهُمْ: شَرْطُ الْوَاقِفِ كَنَصِّ الشَّارِعِ أَيْ فِي الْمَفْهُومِ وَالدَّلَالَةِ وَوُجُوبِ الْعَمَلِ بِهِ فَيَجِبُ عَلَيْهِ خِدْمَةُ وَظِيفَتِهِ أَوْ تَرْكِهَا لِمَنْ يَعْمَلُ، وَإِلَّا أَثِمَ لَا سِيَّمَا فِيمَا يَلْزَمُ بِتَرْكِهَا تَعْطِيلُ الْكُلِّ مِنْ النَّهْرِ.

الموسوعة الفقهية الكويتية – (36 / 297)

وَاتَّفَقَ الْفُقَهَاءُ عَلَى أَنَّهُ إِذَا وَقَفَ الْوَاقِفُ مَدْرَسَةً وَشَرَطَ فِي وَقْفِهَا اخْتِصَاصَهَا بِطَائِفَةٍ أَوْ بِأَهْل مَذْهَبٍ كَالشَّافِعِيَّةِ وَالْحَنَابِلَةِ  أَوْ بِأَهْل بَلَدٍ  أَوْ قَرْيَةٍ أَوْ بِأَفْرَادِ قَبِيلَةٍ مُعَيَّنَةٍ أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ خُصَّتْ بِهِمْ إِعْمَالاً لِلشَّرْطِ لأَِنَّ نُصُوصَ الْوَاقِفِ كَنُصُوصِ الشَّرْعِ وَشَرْطُ الْوَاقِفِ كَنَصِّ الشَّارِعِ. قَال ابْنُ عَابِدِينَ : أَيْ فِي الْمَفْهُومِ وَالدِّلاَلَةِ وَوُجُوبِ الْعَمَل بِهِ مَا لَمْ تُخَالِفِ الشَّرْعَ  لأَِنَّهُ مَالِكٌ ، فَلَهُ أَنْ يَجْعَل مَالَهُ حَيْثُ شَاءَ  وَلَهُ أَنْ يَخُصَّهُ بِصِنْفٍ مِنَ الأَْصْنَافِ أَوْ بِجِهَةٍ مِنَ الْجِهَاتِ مَا لَمْ تَكُنْ مَعْصِيَةً، وَمَا لَمْ يَقَعِ الاِخْتِصَاصُ بِنَقْلَةٍ بِدْعَةٍ  قَالَهُ الْحَارِثِيُّ مِنَ الْحَنَابِلَةِ. وَالتَّفْصِيل فِي مُصْطَلِحِ ( وَقَفَ ) .

اپنا تبصرہ بھیجیں