سوال:Hairspray لگاکروضوکیاجاسکتاہےیانہیں؟برائےکرم ان سوالات کےجوابات عنایت فرمادیجئے؟
جواب:ہیئراسپرےکرنےسےاس کےذرات بالوں پراس طرح جمتےنہیں کہ انکے ہوتے ہوئےپانی سرکےبالوں تک نہ پہونچے اسی طرح اس میں الکحل کی مقدارشامل ہونےسے بھی اس کےاثرات بالوں تک نہیں پہونچتےاوراس کےعلاوہ بھی دیگرناپاک اشیاءمیں سے عموماًکوئی ناپاک شیئ شامل نہیں ہوتی ، لہذا اس کولگاکروضوکرناشرعاًدرست ہے،البتہ اگریقینی طورپرکسی حرام وناپاک چیزکی آمیزش کاعلم ہوجائے توپھراس کوپاک کرنااورسرسےدورکرنا ضروری ہوگا۔