فتویٰ نمبر:500
سوال:عورتوں کابیوٹی پارلرچلاناجائزہے یانہیں؟
الجواب حامداًومصلیاً
ایسابیوٹی پارلرجس میں خواتین کےلئے مکمل پردہ کاانتظام ہو،غیرشرعی بال نہ بنائے جاتے ہوں،غیرشرعی وغیراخلاقی لباس نہ پہنائے جاتےہوں،آئی بروزنہ بنائی جاتی ہو ں خواتین کاایسامیک اپ نہ کیاجاتاہوجس سےانکی مشابہت مردوں سےہوجائےتوان تمام چیزوں کی رعایت رکھتے ہوئےاگربیوٹی پارلرکوئی خاتون چلائے توجائزہے اوراگران میں سےکوئی شرط نہ ہوتوناجائزہے