سوال: اگرکسی کو بغیر شہوت کے بیماری یاکمزوری کی وجہ سے منی خارج ہوجائے ،توکیا غسل فرض ہوجاتاہے؟
الجواب حامداًومصلیاً
اگرمنی اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا نہ ہو اگرچہ مخصوص عضو سے باہرنکل آئے توغسل فرض نہ ہوگا مثلاًکسی شخص نے کوئی بوجھ اٹھایا یااونچے مقام سے گرپڑا یاکسی نے اس کومارااور صدمہ سے اسکی منی بغیرشہوت کے نکل آئی یابیماری کمزوری کی وجہ سے منی خارج ہوئی توغسل فرض نہ ہوگا۔
الدر المختار – (1 / 159)
( وفرض ) الغسل ( عند ) خروج ( مني ) من العضو وإلا فلا يفرض اتفاقا لأنه في حكم الباطن ( منفصل عن مقره ) هو صلب الرجل……(بشهوة) أي لذة ولو حكما كمحتلم
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (1 / 160)
(قَوْلُهُ: بِشَهْوَةٍ) مُتَعَلِّقٌ بِقَوْلِهِ مُنْفَصِلٍ، اُحْتُرِزَ بِهِ عَمَّا لَوْ انْفَصَلَ بِضَرْبٍ أَوْ حَمْلٍ ثَقِيلٍ عَلَى ظَهْرِهِ، فَلَا غُسْلَ عِنْدَنَا خِلَافًا لِلشَّافِعِيِّ كَمَا فِي الدُّرَرِ
Allah pak ap ko jazay Kher de.(Aa meen)