سوال:عورتوں کیلئے شرارہ ،غرارہ اور ساڑھی پہننے کا کیا حکم ہے ؟ نیز باریک دوپٹہ اوڑھنا جالی کا یہ جائز ہے یا نہیں ؟
جواب: اگر ان لباس میں عورت کے اعضاء (خصوصاً ساڑھی میں کمر ،پیٹ) پوشیدہ ہوجائے تو انہیں پہننے کی اجازت ہے ورنہ انکا پہننا جائز نہیں ۔
نیز گھر میں شوہر اور محرم کے سامنے باریک دوپٹہ اوڑھنا جائز ہے(۲) ،گھر سے باہر جہاں غیر محرم ہوں ایسا دوپٹہ اوڑھنا جائز نہیں ۔
فی الهندية – (5 / 333)
يُرَخَّصُ لِلْمَرْأَةِ كَشْفُ الرَّأْسِ فِي مَنْزِلِهَا وَحْدَهَا فَأَوْلَى أَنْ يَجُوزَ لَهَا لُبْسِ خِمَارٍ رَقِيقٍ يَصِفُ مَا تَحْتَهُ عِنْدَ مَحَارِمِهَا كَذَا فِي الْقُنْيَةِ.