مسجد کی پرانی صفوں کو وضو کی جگہ اور پائے دان بنا کر استعمال کرنے کا حکم

سوال: مسجد کی پرانی صفوں کو وضوکی جگہ اور دروازے کے سامنے ”پائے دان ”بناکر استعمال کرنا جائز ہے؟

      جواب:  مسجد میں بچھائی گئی صفیں اگر مسجد پر وقف کی گئی ہیں تو ان کو پرانا ہونے کے بعد حدود ِ مسجد سے نکال کر پائیدان وغیرہ کے کام میں لینا جائز نہیں ہے البتہ حدودِمسجد کے اندر رکھ کر ان کو پائیدان بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔(۱)

البتہ اگر یہ صفیں خاص مسجد کے لئے وقف نہیں کی گئیں تو پھر ان کو وضو کی جگہ اور حدودِ مسجد سے باہر بھی رکھا جا سکتا ہے

التخريج

(۱)حاشية ابن عابدين (4 / 445):

صَرَّحُوا بِأَنَّ مُرَاعَاةَ غَرَضِ الْوَاقِفِينَ وَاجِبَةٌ.

وفیہ ایضاً  (4 / 358):

وَلَا يَجُوزُ نَقْلُهُ وَنَقْلُ مَالِهِ إلَى مَسْجِدٍ آخَرَ، سَوَاءٌ كَانُوا يُصَلُّونَ فِيهِ أَوْ لَا وَهُوَ الْفَتْوَى حَاوِي الْقُدْسِيِّ، وَأَكْثَرُ الْمَشَايِخِ عَلَيْهِ مُجْتَبَى وَهُوَ الْأَوْجَهُ فَتْحٌ.

البحر الرائق (5 / 266):

شَرْطُ الْوَاقِفِ كَنَصِّ الشَّارِعِ فَيَجِبُ اتِّبَاعُهُ كَمَا فِي شَرْحِ الْمَجْمَعِ لِلْمُصَنِّفِ.

اپنا تبصرہ بھیجیں