فتویٰ نمبر:384
سوال:مفتی صاحب میرے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں میری بیٹیاں دونوں مدرسے میں پڑھتی ہیں اور بیٹے بھی مدرسےپڑھتے ہیں میرا بڑے بیٹے کو ۱۴ سال چل رہا ہے اور وہ حفظ کررہا ہے ۴ سال کی عمر سے ہم نے مدرسے میں بٹھایا تھا اب اسکے والد کے انتقال کو ۵ سال ہوچکے ہیں لیکن اب تک اسکا حفظ پورانہیں ہوا انکے مدرسے والوں نے سورہ بقرہ چھوڑوادی ہے اور وہ گردان ابھی کررہا ہے اور گردان میں اسکے ۱۲ پارے ہوگئے ہیں لیکن وہ جلدی آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کرتا اور اسکو جلدی یاد بھی نہیں ہوتا اور یاد ہوتا ہے تو وہ کبھی بھول جاتا ہے کبھی پارے کچے ہوجاتے ہیں اسلئے آپ کوئی دعا یا کوئی دم کرنے کی چیز بتادیں تاکہ انکا پڑھنے میں دل لگے اور جلد از جلد وہ قرآن مکمل کریں ۔
الجواب حامداً ومصلیاً
حافظہ بڑھانے کے لئے خمیرہ گاؤ زبان عنبری نصف چائے کا چمچہ صبح نہار منہ گیارہ دفعہ “رب زدنی علماًاور رب اشرح لی صدری ” پوری پڑھ کر دم کریں اور بچے کو کھلائیں اول و آخر درود شریف ۳ دفعہ پڑھیں ۔