فتویٰ نمبر:766
سوال: کیا سگریٹ پینے سےوضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
جواب:سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا لیکن سگریٹ کے استعمال سےمنہ میں ” بدبو ” پیدا ہوتی ہے اسی بدبو کی وجہ سے اس میں کراہیت ہے
روایت میں ایسی چیز جس کی وجہ سےمنہ میں بدبو پیدا ہوتی ہو کهانے سے یا استعمال کرنے کے بعد مسجد میں جانے سے بهی منع فرمایا گیا ہے ۔
اس لئے نماز پڑهنے سےپہلےمنہ اچهی طرح سے صاف کرنا ضروری ہے تاکہ منہ کی بدبو ختم ہوجائے ورنہ نماز بهی مکروه هوگی.
والله اعلم بالصواب
ولما فی فتاوی رحیمیه:ج2 *