فتویٰ نمبر:772
سوال: کسی کے انتقال پر اس کے جنازے پر گھر والے مرد ے کے منہ کو پکڑتے ہیں تو کیا مردہ جسم کو پکڑنا جائز ہے ؟
جواب: جی ہاں ! محرم کے لئے مردہ جسم کو پکڑنا جائز ہے لیکن اگر بیوی کا انتقال ہوا ہے تو شوہر کو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہاں ! دیکھنا درست ہے ۔
جیسا کہ ” کفایت المفتی” میں ہے :
بیوی کے انتقال ہونے کے بعد خاوند کو ہاتھ لگانا درست نہیں لیکن دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے ۔(” کفایت المفتی :صفحہ 46 مکتبۃ دارالاشاعت)