فتویٰ نمبر:774
سوال: ایک غریب آدمی نے پوری گائے خرید لی نیت یہ تھی کہ پوری گائے کی قربانی کریگا اب نیت تبدیل ہوگئی اور قربانی میں شریک کرناچاہ رہا ہے کیا شریک کرسکتا ہے َ
جواب: نہیں شریک نہیں کرسکتا اگر ایک غریب آدمی نے پوری گائے خرید لی نیت یہ تھی کہ پوری گائے کی قربانی کریگا اب نیت تبدیل ہوگئی اور قربانی میں شریک کرناچاہ رہاہے تو اس غریب آدمی کے لئے قربانی میں کسی کو شریک کرنا جائز نہیں ۔یسا کہ بہشتی زیور میں ہے کہ :
” قربانی کے لئے کسی نے گائے خریدی اور خریدتے وقت اس کی نیت کسی کو شریک کرنیکی نہ تھی بلکہ پوری گائے اپنی طرف سے قربانی کرنیکا ارادہ تھا تو اب اس میں کسی اور کا شریک ہونا غریب آدمی کے لئے درست نہیں ہے۔” ( بہشتی زیور :صفحہ 39)