سوال: اپنے جسم پر ٹیٹوز بنوانا جائز ہے یا ناجائز ہے ؟
جواب: اپنے جسم پر ٹیٹوز بنوانا جائز نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایسی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو ٹیٹوز بناتی ہیں اور جو ٹیٹوز بنواتی ہیں ۔
جیسا کہ ” مشکوۃ المصابیح ” میں ہے کہ “ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے بالوں کے ملانے والی اور ملوانے والی پر ، جسم گودنے والی اور جسم گدوانے پر ۔” ( مشکوۃ المصابیح :صفحہ 318)
Load/Hide Comments