سوال: کینسر اور ڈینگی سے بچنے کی کوئی دعا بتادیں ؟
فتویٰ نمبر:142
جواب: جوشخص صبح شام تین مرتبہ یہ دعا مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو یہ بلا ناگہانی آفت سے محفوظ رہیں گے ۔
” بسم اللہ الذی لایضر مع اسمہ شیئ “فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم ۔” ( حسن حصین صفحہ 61)
یا یہ دعا :
اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق ۔”
جو شخص یہ دعا مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو یہ مخلوق خصوصاً سانپ،بچھو وغیرہ زہریلے اور موذی جانوروں کے شر سے بچالیں گے ۔
خصوصاً رات میں بعض روایتوں میں صرف شام کے وقت تین تین مرتبہ پڑھنے کا ذکر آیا ہے ۔ ( حسن حصین صفحہ 61)
رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ جو شخص یہ کلمات شروع دن میں پڑھ لے تو شام تک اس کو کوئی مصیبت نہ پہونچے گی اور جو رات میں پڑھ لے تو صبح تک اس پر کوئی مصیبت نہ آئے گی ۔
کلیمات یہ ہیں :
اللھم انت ربی لاالہ الا انت علیک توکلت وانت رب العرش العظیم ماشاء اللہ کان ومالم یشاء لم یکن لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم ، اعلم ان اللہ علی کل شئی قدیر وان اللہ قد احاط بکل شیء علما اللھم انی اعوذبک من شر نفسی وشر کل دابۃ انت اخذ بناصیتھا ان ربی علی صراط مستقیم ” ( حصن حصین صفحہ 41)