سوال: کیاجانور دو دانت کا ہونا ضروری ہے ؟
جواب: بکری سال بھر کی ، گائے ، بھینس دو سال کے اور اونٹ پانچ سال کا ہو۔ تو ان جانوروں کی قربانی اجئز ہے ۔کبھی ان جانوروں کی عمر پوری ہوتی ہے مگر ابھی تک دانت ظاہر نہیں ہوئے ہوتے ۔ انکی قربانی عمر پوری ہونے کا اطمینان ہو تو جائز ہے۔ جانور کا دو دانت کا ہونا شرط نہیں ہے ۔
جیسا کہ احسن الفتاویٰ میں ہے : ” عمر پوری ہونے کا اطمینان ہو تو جائز ہے “
( احسن الفتاویٰ ” جلد 7 صفحہ 520)
جیسا کہ بہشتی زیور ” میں ہے :
” بکری سال بھر سے کم کی درست نہیں ، گائے ، بھینس دو برس سے کم کی دوست نہیں اور اونٹ پانچ برس سے کم کا دوست نہیں اور دنبہ اور بھیڑ چھ مہینے کا اگر اتنا موٹا تازہ ہو کہ سال بھر کا معلوم ہو تو قربانی درست ہے ۔ ( بہشتی زیور” حصہ سوم صفحہ 197)