سوال: بوڑھے اور نوجوان مردوں کو سر اور داڑھی کے بالوں میں کا لی مہندی لگاناکیسا ہے ؟
جواب: سیاہ خالص خضاب کی تین صورتیں ہیں ۔
1۔سیاہ خضاب کوئی مجاہد جہاد کے وقت لگائے دشمن پر رعب طاری کرنے کے لیے یہ جائز ہے ۔
2۔دھوکہ دینے کے لئے کہ اپنے آپ کو جوان ظاہر کرے یہ ناجائز ہے ۔
3۔ اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لیے اس میں اختلاف ہے جمہور اس کو مکروہ کہتے ہیں ، جبکہ امام ابو یوسف جائز قرار دیتے ہیں ، لیکن احتیا ط عمل اور فتویٰ میں یہی ہے کہ خالص سیاہ خضاب غازی کے علاوہ مکروہ ہے اور مردوں کے لئے عذر کے بغیر ہاتھ اور پاؤں میں سرخ مہندی لگانا حرام ہے
جیسا کہ ” جواہر الفقہ ” میں ہے :
” جو خالص خضاب ہو اس کی تین صورتیں ہیں ۔
1۔ کوئی مجاہد بوقت جہاد لگائے دشمن پر رعب طاری کرنے کے لیے یہ جائز ہے ۔
2: کسی کو دھوکہ دینے کے لئے سیاہ خضاب کریں جیسے مرد عورت یا مرد جوان ظاہر کرنے کے لیے ایسا کرے یہ باتفاق ناجائز ہے ۔
3:محض تزین کے لیے سیاہ خضاب کریں کہ اپنی بیوی کو خوش کرے ۔ جمہور رائمہ اس کو مکروہ کہتے ہیں اور امام ابو یوسف اور بعض مشائخ جائز کہتے ہیں ،لیکن فتویٰ اسی میں ہے کہ خالص سیاہ خضاب غیر غازی کے لئے مکروہ ہے ۔” ( جواہر الفقہ :7/ 167۔۔170)