سوال: کیا قضا نمازیں ایک ہی وقت میں پڑھی جاسکتی ہیں ؟ یا سب ان کے مقررہ وقت میں پڑھی جائیں ؟
فتویٰ نمبر:120
جواب:قضاء نمازیں کسی بھی وقت پڑھی جاسکتی ہیں اور کسی بھی وقت کوئی بھی ایک یا کئی نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں، البتہ طلوعِ شمس زوالِ شمس اور غروب کے وقت جب سورج سرخی کی طرف مائل ہونا شروع ہوجائے تو قضاء نماز پڑھنا جائز نہیں ۔ صبحِ صادق کے بعد طلوعِ شمس سے پہلے اور عصر کے بعد سورج کے سرخی کی طرف مائل ہونے سے پہلے قضاء نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں ۔ (امدادالفتاویٰ ۱:۹۵)