سوال:بچوں کے ایسے کھلونے جن میں ہلکا سا میوزک ہومثلا نقلی موبائل وغیرہانکی خریدوفروخت کیسی ہے ؟
جواب:جانداروں کی تصویر والے وہ کھلونے جو چھوٹے ہوں ،بڑے اور باقاعدہ بت اور مجسمہ کی طرح نہ ہوں،اور ان میں باقاعدہ موسیقی بھی نہ ہو ،تو ان کا کاروبار کرنے کی گنجائش ہے۔ اور جو کھلونے بڑے ہوں اور باقاعدہ بت اور مجسمہ کی طرح ہوں یا انہیں زینت کیلئے استعمال کیا جاتا ہو تو ان کی خرید وفروخت جائز نہیں۔(ماخذہ التبویب : 1543/22)