تعارف سورۃ الفلق سورۃ الناس

قرآن کریم کی یہ دوسورتیں معو ّذتین کہلاتی ہیں یہ دونوں سورتیں اس وقت نازل ہوئی تھیں جب کچھ یہودیوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے کچھ اثرات آ پ پر ظاہر بھی ہوئے تھے ان سورتوں میں آ پ کو جادو ٹونے سے حفاظت کے لئے ان الفاظ میں اللہ تعالے کی پناہ ما نگنے کی تلقین فرمائی گئی ہے اور کئی احادیث سے ثابت ہے کہ ان سورتوں کی تلاوت اور ان سے دم کرنا جادو کے اثرات دور کرنے کے لئے بہترین عمل ہے اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو سونے سے پہلے ان سورتوں کی تلاوت کرکے اپنے مبارک ہاتھوں پر دم کرتے اور پھر ان ہاتھوں کو پورے جسم پر پھیر لیتے تھے۔
(توضیح القرآن)
 

اپنا تبصرہ بھیجیں