اس سورت میں اختصار کے ساتھ انسانوں کے دوگروہوں کا ذکر ہے
(۱)وہ کافر جو قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے یتیموں کے حقوق دبالیتے ہیں او ران کی ساتھ سختی کا معاملہ کرتے ہیں غرباء او رمساکین کو نہ خود کھلاتے ہیں او رنہ دوسروں کو ترغیب دیتے ہیں گویا کہ نہ تو اللہ کے ساتھ ان کا معاملہ صحیح ہے او رنہ اللہ کے بندوں کے ساتھ۔ دوسرا گروہ ،وہ منافقین کا ہے ان کی تین صفات قبیحہ یہاں بیان کی گئی ہیں
پہلی یہ کہ وہ نماز سے غافل ہیں یہ غفلت دو اعتبار سے ہوسکتی ہے ایک یہ کہ نماز ادا ہی نہ کی جائے
دوسری یہ کہ نمازتو پڑھی جائے مگر نہ وقت کی پابندی کا لحاظ ہو او رنہ خشوع وخضوع ہو
دوسری صفت یہ کہ وہ دکھاوے کے لئے اعمال کرتے ہیں
تیسری صفت یہ کہ وہ ایسے بخیل ہیں کہ عام ضرورت کی چیز دینے سے بھی انکار کردیتے ہیں ۔