فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنا

سوال:فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھناکسی حدیث سے ثابت ہے ؟

فتویٰ نمبر:107

جواب:فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے کی عادت بنانا نہ صرف جائزبلکہ مستحب ہے جس پر حدیث شریف میں فضیلت وارد ہوئی ہےجیسا کہ ایک حدیث شریف میں مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:


«من قرأ آية الكرسي في دبر كل صلاة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة إلا أن يموت»( السنن الکبری للنسائی:۹؍۴۴رقم الحدیث۹۸۴۸)
جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے تو اس کے اورجنت کے درمیان صرف موت حائل ہے ۔

تاہم احادیث میں اس کے ساتھ سر پر ہاتھ رکھنا ثابت نہیں ہے، بلکہ سر پر ہاتھ رکھنے کے ساتھ مندرجہ ذیل دعاء آئی ہے :
«بسم الله الذي لا إله غيره الرحمن الرحيم، اللهم أذهب عني الهم والحزن»
(کما فی الدعاءللنسائی:۱؍۲۰۹وفیہ؛كان إذا صلى وفرغ من صلاته مسح بيمينه على رأسه)
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم بالصواب

 

اپنا تبصرہ بھیجیں