سوال: حلال جانور کی کونسی چیزیں حرام ہیں ؟
جواب:حلال جانور کی سات چیزیں مکروہِ تحریمی ہیں جن میں اوجھڑی شامل نہیں:
۵:-نر کی پیشاب گاہ۔ ۶:-مادہ کی پیشاب گاہ۔ ۷:-کپورے۔
اوّل الذکر کا حرام ہونا تو قرآنِ کریم سے ثابت ہے بقیہ اشیاء طبعاً خبیث ہیں، اس لئے ”ویحرم علیھم الخبائث“ کے عموم میں یہ بھی داخل ہیں۔ نیز ایک حدیث شریف میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان سات چیزوں کو ناپسند فرماتے تھے۔ (مصنف عبدالرزاق ج:۴ ص:۵۳۵، مراسیل ابی داوٴد ص:۱۹، سننِ کبریٰ بیہقی ج:۱۰ ص:۷)