فتویٰ نمبر:541
سوال: اگر کوئی کسٹمر پیسوں کی بجائے پرائز بانڈ قیمت کے طور پر دے تو کیا ہمارےلیے قیمت کے طور پر پرائز بانڈ لینا جائز ہے یا نہیں؟ اور کیا انعامی بانڈ نکل آئے تو اس کو لینا جائز ہے؟
جواب:پیسوں کی بجائے بانڈ لینا دکاندار کےلیےجائز ہے۔ دکاندار اس کو کیش کرالے۔ اضافی نفع لینا جائز نہیں۔