فتویٰ نمبر:575
سوال : میں روزانہ رات کو کاجل آپ ﷺ کی سنت سمجھ کر لگاتی ہوں پوچھنا یہ ہے کہ کاجل سے سرمہ لگانے کی سنت ادا ہوجائے گی؟
جواب: لغت اور عرف میں دونوں ایک دوسرے کی جگہ استعمال ہوتے ہیں, دونوں کے اغراض واستعمال بھی اکثر یکساں ہیں اس لیے کاجل لگانے سے نفس سرمہ لگانے کی سنت ان شاءاللہ ادا ہوجائے گی۔ واللہ اعلم