تعارف سورۃ الھمزۃ :-
اس سورت میں انسان کی تین بیماریوں کی نشاندہی کی گئی ہے پہلی بیماری ہے پس پشت کسی کے عیب بیان کرنااسے غیبت بھی کہتے ہیں او غیبت بدترین گناہ ہے۔
دوسری بیماری ہے کسی کو اس کے سامنے ا سکے حسب ونسب دین ومذہب اور شکل وصورت کا طعنہ دینا ،اس کا مذاق اڑانا ،یہ منافقین کی عادت تھی وہ غریب مسلمانوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے یوں ہی یہود ونصاری دین حق کا مذاق اڑاتے ہیں۔
تیسری بیماری ہے حب دنیا ،جس میں مبتلا ہوکر انسان حقوق اللہ بھی بھول جاتا ہے اور حقوق العباد بھی بھول جاتا ہے ،اورا سکے دل میں اللہ کی محبت کے لئے کوئی جگہ نہیں رہتی ۔سورت کے اختتام پر ان اشقیاء کا انجام بتلایاگیا ہے جو ان بیماریوں میں مبتلا ہوں گے۔
(خلاصہ قرآن)