سوال:کیا جمعہ کے روز جب خطبہ شروع ہوجائے تو نماز مشروع ہے ؟
فتویٰ نمبر:80
جواب:ہم چونکه الحمد الله ” حنفی ” هیں اور همارے امام اعظم ابوحنیفه رحمه الله تعالی کے نزدیک خطبه جمعه کے دوران نماز پڑهنا جائز نهیں هے.
اس لئے خطبہ جمعہ کے دوران نماز پڑهنا صحیح نہیں ہے اگر کسی نے پهلے سے نماز شروع کرلی تهی اور اس دوران خطبہ جمعہ شروع ہوجائے تب بهی اپنی نماز مختصر قرائت کے ساته مکمل کرلے.اگر خطبہ شروع هو تب اس وقت نماز شروع کرنا بالکل بهی جائز نهیں حتی کہ کسی سے گفتگو کرنا بهی جائز نہیں خطبہ سننا واجب ہے۔واللہ اعلم بالصواب
__________________________________
اذا خرج الامام فلا صلوته ولا کلام الی تمامها ولو خرج وهو فی السنته او بعد قیامه لثالثته النفل یتم فی الاصح ویخفف القرائته ……….. * فتاوی شامی *