سوال: میری والدہ کی بیماری کے دوران دو ماہ کی نمازیں قضاء ہوگئیں اور اس دوران ان کا انتقال ہوگیا اب ان نمازوں کا فدیہ کس طرح ادا کرے ؟
جواب:ہر نماز کے بدلے ایک صدقۃ الفطر کی مقدار رقم یا گندم (پونے دو کلو اور احتیاطا دو کلو گندم) کسی مستحق زکوۃ غریب کو دینا ہوگی۔ نیزایک دن میں وتر کے ساتھ چھ نمازیں شمار کی جائیں گی۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب