فتویٰ نمبر:405
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متن اس مسئلے کے سلسلے میں کہ ہمارے یہاں وراثت میں مستورات کو حق نہیں دیا جاتا ہے کیاایسا کرنے والا گناہ کبیرہ کا مرتکب ( فاسق) ہے ؟ اور ایسے شخص کی امامت کا کیا حکم ہے ؟
جواب:عورتوں کو وراثت میں حصہ نہ دینا مشرکین عرب اور مشرکین ہند کے جاہلانہ رواج کی تقلید کے علاوہ قرآنی احکام کی صریح خلاف ورزی اور ظلم وغصب ہے ۔ لہذا یسا کرنے والا گناہ کبیرہ کا مرتکب اور فاسق ہے۔ فاسق شخص امامت کا ہر گز اہل نہیں ، نیز ایسے شخص کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔