سوال نمبر 2 :ایک آدمی کو اللہ نے طاقت دی حج کرنے کی اس کو پنشن ملی مگر اس شخص نے حج نہیں کیا وہ رقم ایسے ہی فضول کاموں پر خرچ کردی اب وہ شخص کیا کرے حج کی فرضیت کو ادا کرے جبکہ اس کے پاس پیسہ نہیں رہا ۔ کیا اب ایسے شخص کا جنازہ پڑھنا جائز ہے اور اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے مزید تفصیل سے بتائیں ۔
جواب: یہ شخص قرض لے کرحج کرنے کی کوشش کرے اور تاخیر حج کے گناہ پر توبہ واستغفار کرے ۔ اس پر نمازجنازہ بھی پڑھی جائے گی اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن بھی کیا جائیگا اور تمام احکام مسلمانوں والے جاری ہوں گے ۔ (حوالہ مذکورہ بالا )